حدیث نمبر: 2130
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا يَزِيدُ ، حَدَّثَنَا صَالِحُ بْنُ رُسْتُمَ أَبُو عَامِرٍ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي مُلَيْكَةَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ : أُقِيمَتْ صَلَاةُ الصُّبْحِ ، فَقَامَ رَجُلٌ يُصَلِّي الرَّكْعَتَيْنِ ، فَجَذَبَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِثَوْبِهِ ، فَقَالَ : " أَتُصَلِّي الصُّبْحَ أَرْبَعًا ؟ ! " .
مولانا ظفر اقبال

سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ فجر کی نماز کے لئے اقامت ہوئی تو ایک آدمی دو رکعتیں پڑھنے کے لئے کھڑا ہوگیا، نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے کپڑے سے پکڑ کر کھینچا اور فرمایا: ”کیا تم فجر کی چار رکعتیں پڑھو گے؟“

حوالہ حدیث مسند احمد / ومن مسند بني هاشم / حدیث: 2130
درجۂ حدیث حکم دارالسلام: إسناده حسن.