حدیث نمبر: 2104
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، عَنْ فِطْرٍ ، ومُحَمَّدُ بْنُ عُبَيْدٍ قَالَ : ثَنَا فِطْرٌ ، عَنْ شُرَحْبِيلَ أَبِي سَعْدٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : " مَنْ كَانَتْ لَهُ أُخْتَانِ ، فَأَحْسَنَ صُحْبَتَهُمَا مَا صَحِبَتَاهُ ، دَخَلَ بِهِمَا الْجَنَّةَ " , وَقَالَ مُحَمَّدُ بْنُ عُبَيْدٍ : " تُدْرِكُ لَهُ ابْنَتَانِ ، فَأَحْسَنَ إِلَيْهِمَا مَا صَحِبَتَاهُ ، إِلَّا أَدْخَلَهُ اللَّهُ تَعَالَى الْجَنَّةَ " .
مولانا ظفر اقبال

سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جس شخص کی دو بہنیں ہوں اور وہ جب تک اس کے پاس رہیں، ان سے اچھا سلوک کرتا رہے تو وہ ان دونوں کی برکت سے جنت میں داخل ہو جائے گا“، بعض طرق میں دو بیٹیوں کا تذکرہ ہے۔

حوالہ حدیث مسند احمد / ومن مسند بني هاشم / حدیث: 2104
درجۂ حدیث حکم دارالسلام: حسن بشواهده، وهذا إسناد ضعيف، لضعف شرحبيل بن سعد.