حدیث نمبر: 19545
حَدَّثَنَا أَبُو أَحْمَدَ ، حَدَّثَنَا بُرَيْدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ ، حَدَّثَنَا أَبُو بُرْدَةَ ، عَنْ أَبِي مُوسَى ، قَالَ : إِذَا مَرَّ أَحَدُكُمْ بِالنَّبْلِ فِي مَسَاجِدِنَا ، أَوْ أَسْوَاقِنَا ، فَلْيُمْسِكْ بِيَدِهِ عَلَى مَشَاقِصِهَا ، لَا يَعْقِرْ أَحَدًا .
مولانا ظفر اقبال

حضرت عبداللہ بن قیس سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جب تم مسلمانوں کی مسجدوں اور بازاروں میں جایا کرو اور تمہارے پاس تیر ہوں تو ان کا پھل قابو میں رکھا کرو کہیں ایسا نہ ہو کہ وہ کسی کو لگ جائے اور تم کسی کو اذیت پہنچاؤ یا زخمی کردو۔

حوالہ حدیث مسند احمد / تتمہ مُسْنَدِ الْكُوفِيِّينَ / حدیث: 19545
درجۂ حدیث حکم دارالسلام: إسناده صحيح، خ: 452، م: 2615