حدیث نمبر: 18988
حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَهْدِيٍّ ، عَنْ سُفْيَانَ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنْ هِلَالِ بْنِ يَسَافٍ ، عَنْ سَلَمَةَ بْنِ قَيْسٍ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " إِذَا تَوَضَّأْتَ فَانَثِرْ ، وَإِذَا اسْتَجْمَرْتَ فَأَوْتِرْ " .
مولانا ظفر اقبال

حضرت سلمہ بن قیس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی نے مجھ سے فرمایا جب وضو کیا کرو تو ناک صاف کرلیا کرو اور جب استنجاء کے ڈھیلے استعمال کیا کرو تو طاق عدد میں ڈھیلے لیا کرو۔

حوالہ حدیث مسند احمد / تتمہ مُسْنَدِ الْكُوفِيِّينَ / حدیث: 18988
درجۂ حدیث حکم دارالسلام: إسناده صحيح