حدیث نمبر: 18789
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ يُوسُفَ ، عَنْ سُفْيَانَ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنْ عُبَيْدِ بْنِ عَلِيٍّ ، عَنْ أَبِي سَلاَمَةَ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " أُوصِي الرَّجُلَ بِأُمِّهِ ، أُوصِي الرَّجُلَ بِأُمِّهِ ، أُوصِي الرَّجُلَ بِأُمِّهِ ، أُوصِي الرَّجُلَ بِأَبِيهِ ، أُوصِي الرَّجُلَ بِأَبِيهِ ، أُوصِي الرَّجُلَ بِمَوْلَاَهُ الَّذِي يَلِيهِ ، وَإِنْ كَانَ عَلَيْهِ فِيهِ أَذًى يُؤْذِيهِ " .
مولانا ظفر اقبال

حضرت ابوسلامہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ ایک پر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے تین مرتبہ فرمایا میں ہر شخص کو اس کی والدہ سے حسن سلوک کی وصیت کرتا ہوں پھر دو مرتبہ فرمایا میں ہر شخص کو اس کے والد سے حسن سلوک کی وصیت کرتا ہوں اور میں ہر شخص کو اس کے غلام سے حسن سلوک کی وصیت کرتا ہوں اگرچہ ان افراد سے اسے کوئی تکلیف ہی پہنچتی ہو۔

حوالہ حدیث مسند احمد / تتمہ مُسْنَدِ الْكُوفِيِّينَ / حدیث: 18789
درجۂ حدیث حکم دارالسلام: إسناده ضعيف لجهالة حال عبيد بن علي، واختلف على منصور بن المعتمر