حدیث نمبر: 18738
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُبَيْدٍ ، حَدَّثَنَا مِسْعَرٌ ، عَنْ الْوَلِيدِ بْنِ سَرِيعٍ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ حُرَيْثٍ ، قَالَ : " سَمِعْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَرَأَ فِي الْفَجْرِ : وَاللَّيْلِ إِذَا عَسْعَسَ " .مولانا ظفر اقبال
حضرت عمرو بن حریث رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو فجر کی نماز میں سورت اذا الشمس کورت " پڑھتے ہوئے سنا جس میں " واللیل اذا عسعس " بھی ہے۔