حدیث نمبر: 17864
حَدَّثَنَا مُعْتَمِرٌ ، قَالَ : قَالَ أَبِي : حَدَّثَنَا أَبُو تَمِيمَةَ ، عَنْ دُلَجَةَ بْنِ قَيْسٍ ، أَنَّ الْحَكَمَ الْغِفَارِيّ قَالَ لِرَجُلٍ مَرَّةً : أَتَذْكُرُ إِذْ " نَهَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ الدُّبَّاءِ وَالْحَنْتَمِ وَالْمُقَيَّرِ وَالنَّقِيرِ " ؟ قَالَ : وَأَنَا أَشْهَدُ ، وَلَمْ يَذْكُرْ الْمُقَيَّرَ ، أَوْ ذَكَرَ النَّقِيرَ ، أَوْ ذَكَرَهُمَا جَمِيعًا.
مولانا ظفر اقبال

حضرت حکم بن عمرو غفاری رضی اللہ عنہ نے ایک آدمی سے کہا کہ کیا آپ کو وہ وقت یاد ہے جب نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے نقیر اور مقیر (یا ان میں سے کسی ایک سے) اور دباء اور حنتم سے منع فرمایا تھا ؟ اس نے اثبات میں جواب دیا تو انہوں نے فرمایا کہ میں بھی اس پر گواہ ہوں۔

حوالہ حدیث مسند احمد / مسند الشاميين / حدیث: 17864
درجۂ حدیث حکم دارالسلام: حديث صحيح، وهذا إسناد ضعيف لجهالة دلجة بن قيس