حدیث نمبر: 17729
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ ، حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ ، حَدَّثَنِي قَيْسٌ ، قَالَ : سَمِعْتُ مِرْدَاسًا الْأَسْلَمِيَّ ، قَالَ : " يُقْبَضُ الصَّالِحُونَ الْأَوَّلُ فَالْأَوَّلُ ، حَتَّى يَبْقَى كَحُثَالَةِ التَّمْرِ أَوْ الشَّعِيرِ لَا يُبَالِي اللَّهُ بِهِمْ شَيْئًا " .مولانا ظفر اقبال
حضرت مرد اس اسلمی رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ میں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے کہ ایک ایک کر کے نیک لوگوں کو اٹھالیا جائے گا اور پیچھے کھجور (یا جو) کے چھلکوں کی طرح گھٹیا لوگ رہ جائیں گے جن کی اللہ کو کوئی پرواہ نہ ہوگی۔