حدیث نمبر: 17728
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُبَيْدٍ ، قَالَ : حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ ، عَنْ قَيْسٍ ، عَنْ مِرْدَاسٍ الْأَسْلَمِيِّ ، قَالَ : سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، يَقُولُ : " يُقْبَضُ الصَّالِحُ الْأَوَّلُ فَالْأَوَّلُ ، وَيَبْقَى كَحُثَالَةِ التَّمْرِ " .
مولانا ظفر اقبال

حضرت مرداس اسلمی رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ میں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے کہ ایک ایک کر کے نیک لوگوں کو اٹھالیا جائے گا اور پیچھے کھجور (یا جو) کے چھلکوں کی طرح گھٹیا لوگ رہ جائیں گے جن کی اللہ کو کوئی پرواہ نہ ہوگی۔

حوالہ حدیث مسند احمد / مسند الشاميين / حدیث: 17728
درجۂ حدیث حکم دارالسلام: إسناده صحيح، خ: 6434