❮
❯
حدیث نمبر: 17456
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ إِسْحَاقَ ، أَخْبَرَنَا ابْنُ لَهِيعَةَ ، عَنْ شَيْخٍ مِنْ مَعَافِرَ ، قَالَ : سَمِعْتُ عُقْبَةَ بْنَ عَامِرٍ الْجُهَنِيَّ ، يَقُولُ : سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، يَقُولُ : " إِذَا تَوَضَّأَ الرَّجُلُ ، فَأَتَى الْمَسْجِدَ ، كَتَبَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ لَهُ بِكُلِّ خُطْوَةٍ يَخْطُوهَا عَشْرَ حَسَنَاتٍ ، فَإِذَا صَلَّى فِي الْمَسْجِدِ ، ثُمَّ قَعَدَ فِيهِ ، كَانَ كَالصَّائِمِ الْقَانِتِ حَتَّى يَرْجِعَ " .
مولانا ظفر اقبال

حضرت عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ میں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے کہ جب انسان وضو کر کے نماز کے خیال سے مسجد آتا ہے تو ہر وہ قدم جو وہ مسجد کی طرف اٹھاتا ہے، اللہ تعالیٰ اس کے لئے ہر قدم کے عوض دس نیکیاں لکھتا جاتا ہے اور جب وہ مسجد میں نماز پڑھ کر وہیں بیٹھ جائے تو وہ روزہ دار عبادت گزار کی طرح ہوتا ہے، یہاں تک کہ واپس چلا جائے۔

حوالہ حدیث مسند احمد / مسند الشاميين / حدیث: 17456
درجۂ حدیث حکم دارالسلام: حديث صحيح، وهذا إسناد ضعيف، ابن لهيعة سيئ الحفظ