حَدَّثَنَا زَيْدُ بْنُ الْحُبَابِ ، حَدَّثَنِي يَحْيَى بْنُ أَيُّوبَ ، عَنْ عَيَّاشِ بْنِ عَبَّاسٍ الْحِمْيَرِيِّ ، عَنْ أَبِي حُصَيْنٍ الْحَجْرِيِّ ، عَنْ عَامِرٍ الْحَجْرِيِّ ، عَنْ أَبِي رَيْحَانَةَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، أَنَّهُ كَرِهَ عَشْرَ خِصَالٍ : " الْوَشْرَ ، وَالنَّتْفَ ، وَالْوَشْمَ ، وَمُكَامَعَةَ الرَّجُلِ الرَّجُلَ ، وَالْمَرْأَةِ الْمَرْأَةَ لَيْسَ بَيْنَهُمَا ثَوْبٌ ، وَالنُّهْبَةَ ، وَرُكُوبَ النُّمُورِ ، وَاتِّخَاذَ الدِّيبَاجِ هَاهُنَا وَهَاهُنَا أَسْفَلَ فِي الثِّيَابِ وَفِي الْمَنَاكِبِ ، وَالْخَاتَمَ إِلَّا لِذِي سُلْطَانٍ " .سیدنا ابوریحانہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے دس چیزوں سے منع فرمایا ہے۔ ”دانتوں کو باریک کرنے سے ، جسم گودنے سے ، بال نوچنے سے ، ایک مرد کے دوسرے مرد کے ساتھ بغیر کسی رکاوٹ کے ایک ہی برتن سے منہ لگانے سے ، ایک عورت کے دوسری عورت کے ساتھ بغیر کسی رکاوٹ کے ایک ہی برتن کے ساتھ منہ لگانے سے ، کپڑے کے نچلے حصے میں نقش و نگار کی طرح ریشم لگانے سے ، کندھوں پر عجمیوں کی طرح ریشمی کپڑے ڈالنے سے ، لوٹ مار سے ، چیتوں کی کھال کے پالانوں پر سواری کرنے سے اور بادشاہ کے علاوہ کسی اور کے انگوٹھی پہننے سے ۔“