حدیث نمبر: 17204
حَدَّثَنَا عَفَّانُ ، قَالَ : حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، قَالَ : بُدَيْلٌ الْعُقَيْلِيُّ أَخْبَرَنِي ، قَالَ : سَمِعْتُ عَلِيَّ بْنَ أَبِي طَلْحَةَ يُحَدِّثُ ، عَنْ رَاشِدِ بْنِ سَعْدٍ ، عَنْ أَبِي عَامِرٍ الْهَوْزَنِيِّ ، عَنِ الْمِقْدَامِ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : " مَنْ تَرَكَ كَلًّا فَإِلَيَّ " ، قَالَ : وَرُبَّمَا قَالَ : " إِلَى اللَّهِ وَإِلَى رَسُولِهِ ، وَمَنْ تَرَكَ مَالًا فَلِوَرَثَتِهِ ، وَأَنَا وَارِثُ مَنْ لَا وَارِثَ لَهُ ، أَعْقِلُ عَنْهُ وَأَرِثُهُ ، وَالْخَالُ وَارِثُ مَنْ لَا وَارِثَ لَهُ ، يَعْقِلُ عَنْهُ ، وَيَرِثُهُ " .
مولانا ظفر اقبال

سیدنا مقدام رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ”جو شخص کوئی بوجھ چھوڑ کر فوت ہو جائے ، وہ اللہ اور اس کے رسول کے ذمہ داری میں ہے ، جو شخص مال و دولت چھوڑ کر مر جائے وہ اس کے ورثاءکا ہو گا ، اور ماموں اس شخص کا وارث ہوتا ہے جس کا کوئی وارث نہ ہو ، اور میں اس شخص کا وارث ہوں جس کا کوئی وارث نہیں ، میں اس کا وارث ہوں اور اس کی طرف سے دیت ادا کروں گا ۔“

حوالہ حدیث مسند احمد / مسند الشاميين / حدیث: 17204
درجۂ حدیث حکم دارالسلام: إسناده جيد