حدیث نمبر: 17199
حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ خَالِدٍ ، قَالَ : حَدَّثَنَا مُعَاوِيَةُ بْنُ صَالِحٍ ، عَنْ رَاشِدِ بْنِ سَعْدٍ ، عَنِ الْمِقْدَامِ بْنِ مَعْدِي كَرِبَ الْكِنْدِيِّ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، أَنَّهُ قَالَ : " مَنْ تَرَكَ مَالًا فَلِوَرَثَتِهِ ، وَمَنْ تَرَكَ دَيْنًا أَوْ ضَيْعَةً فَإِلَيَّ ، وَأَنَا وَلِيُّ مَنْ لَا وَلِيَّ لَهُ ، أَفُكُّ عَنه ، وَأَرِثُ مَالَهُ ، وَالْخَالُ وَلِيُّ مَنْ لَا وَلِيَّ لَهُ ، يَفُكُّ عَنْهُ ، وَيَرِثُ مَالَهُ " . .
مولانا ظفر اقبال

سیدنا مقدام رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ”جو شخص کوئی بوجھ چھوڑ کر فوت ہو جائے ، وہ اللہ اور اس کے رسول کے ذمہ داری میں ہے ، اور جو شخص مال و دولت چھوڑ کر مر جائے وہ اس کے ورثاء کا ہو گا ، اور ماموں اس شخص کا وارث ہوتا ہے جس کا کوئی وارث نہ ہو ، اور میں اس شخص کا وارث ہوں جس کا وارث نہیں ، میں اس کا وارث ہوں اور اس کی طرف سے دیت ادا کروں گا ۔“

حوالہ حدیث مسند احمد / مسند الشاميين / حدیث: 17199
درجۂ حدیث حکم دارالسلام: حديث جيد