حدیث نمبر: 17175
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ بُدَيْلٍ ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَلْحَةَ ، عَنْ رَاشِدِ بْنِ سَعْدٍ ، عَنْ أَبِي عَامِرٍ الْهَوْزَنِيِّ ، عَنِ الْمِقْدَامِ أَبِي كَرِيمَةَ ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، أَنَّهُ قَالَ : " مَنْ تَرَكَ كَلًّا ، فَإِلَى اللَّهِ وَرَسُولِهِ وَرُبَّمَا قَالَ : فَإِلَيْنَا ، وَمَنْ تَرَكَ مَالًا فَلِوَارِثِهِ ، وَالْخَالُ وَارِثُ مَنْ لَا وَارِثَ لَهُ ، وَأَنَا وَارِثُ مَنْ لَا وَارِثَ لَهُ ، أَرِثُهُ وَأَعْقِلُ عَنْهُ " . .
مولانا ظفر اقبال

سیدنا مقدام رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ”جو شخص کوئی بوجھ چھوڑ کر فوت ہو جائے ، وہ اللہ اور اس کے رسول کے ذمہ داری میں ہے ، اور جو شخص مال و دولت چھوڑ کر مر جائے وہ اس کے ورثاء کا ہو گا ، اور ماموں اس شخص کا وارث ہوتا ہے جس کا کوئی وارث نہ ہو ، اور میں اس شخص کا وارث ہوں جس کا کوئی وارث نہیں ، میں اس کا وارث ہوں اور اس کی طرف سے دیت ادا کروں گا۔ “

حوالہ حدیث مسند احمد / مسند الشاميين / حدیث: 17175
درجۂ حدیث حکم دارالسلام: إسناده جيد