حدیث نمبر: 17083
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ ، حَدَّثَنَا الْأَعْمَشُ ، عَنْ شَقِيقٍ ، عَنْ أَبِي مَسْعُودٍ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " حُوسِبَ رَجُلٌ مِمَّنْ كَانَ قَبْلَكُمْ فَلَمْ يُوجَدْ لَهُ مِنَ الْخَيْرِ شَيْءٌ ، إِلَّا أَنَّهُ كَانَ رَجُلًا مُوسِرًا ، وَكَانَ يُخَالِطُ النَّاسَ ، فَكَانَ يَقُولُ لِغِلْمَانِهِ ، تَجَاوَزُوا عَنِ الْمُعْسِرِ ، قَالَ : فَقَالَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ لِمَلَائِكَتِهِ : نَحْنُ أَحَقُّ بِذَلِكَ مِنْهُ ، تَجَاوَزُوا عَنْهُ " .مولانا ظفر اقبال
سیدنا ابومسعود رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ ایک شخص کو حساب کتاب کے لئے بارگاہ خداوندی میں پیش کیا گیا ، لیکن اس کی کوئی نیکی نہیں مل سکی ، البتہ وہ مالدار آدمی تھا ، لوگوں سے تجارت کرتا تھا ، اس نے اپنے غلاموں سے کہہ رکھا تھا کہ تنگدست کو مہلت دیا کرو ، اس پر اللہ تعالیٰ نے فرمایا : اس بات کے حقدار تو تجھ سے زیادہ ہم ہیں ، فرشتو ! میرے بندے سے بھی درگزر کرو چنانچہ اس کی بخشش ہو گئی ۔