حدیث نمبر: 17013
حَدَّثَنَا مُحَمَّدٌ هُوَ ابْنُ جَعْفَرٍ ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ إِسْحَاقَ هُوُ ابْنُ سُوَيْدٍ ، عَنْ أَبِي حَبِيبَةَ ، عَنْ ذَلِكَ الرَّجُلِ ، قَالَ : أَتَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَلِي حَاجَةٌ ، فَرَأَى عَلَيَّ خَلُوقًا ، فَقَالَ : " اذْهَبْ فَاغْسِلْهُ " ، فَغَسَلْتُهُ ، ثُمَّ عُدْتُ إِلَيْهِ ، فَقَالَ : " اذْهَبْ فَاغْسِلْهُ " ، فَذَهَبْتُ فَوَقَعْتُ فِي بِئْرٍ ، فَأَخَذْتُ مُسْتَقَة فَجَعَلْتُ أَتَتَبَّعُهُ ، ثُمَّ عُدْتُ إِلَيْهِ ، فَقَالَ : " حَاجَتُكَ " .مولانا ظفر اقبال
مذکورہ صحابی رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس اپنے کسی کام سے آیا ، نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے دیکھا کہ میں نے ”خلوق“ نامی خوشبو لگا رکھی ہے، تو فرمایا کہ جاؤ ، اسے دھو کر آؤ ، چنانچہ میں سے دھو کر حاضر ہوا ، نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے دوبارہ فرمایا : جاؤ ، اسے دھو کر آؤ ، چنانچہ میں نے اس مرتبہ کنوئیں میں چھلانگ لگا دی اور ایک کنگھے سے اسے کھرچنے لگا ، اس مرتبہ جب دوبارہ حاضر ہوا تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : اب اپنا کام بتاؤ ۔