مسند احمد
مسند المدنيين رضي الله عنهم اجمعين
حَدِيثُ جُبَيْرِ بْنِ مُطْعِمٍ رَضِيَ اللَّهُ تَعَالَى عَنْهُ
حدیث نمبر: 16740
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، قَالَ : حَدَّثَنَا مِسْعَرٌ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ مُرَّةَ ، عَنْ رَجُلٍ مِنْ عَنَزَةَ ، عَنْ نَافِعِ بْنِ جُبَيْرِ بْنِ مُطْعِمٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يَقُولُ : " اللَّهُ أَكْبَرُ كَبِيرًا ، وَالْحَمْدُ لِلَّهِ كَثِيرًا ، وَسُبْحَانَ اللَّهِ بُكْرَةً وَأَصِيلًا ، اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ مِنْ هَمْزِهِ ، وَنَفْخِهِ ونفثه " ، قَالَ : قُلْتُ : مَا هَمْزُهُ ؟ ، قَالَ : فَذَكَرَ كَهَيْئَةِ الْمُوتَةِ ، يَعْنِي يَصْرَعُ ، قُلْتُ : فَمَا نَفْخُهُ ؟ ، قَالَ : " الْكِبْرُ " ، قُلْتُ : فَمَا نَفْثُهُ ؟ ، قَال : " الشِّعْرُ " .مولانا ظفر اقبال
سیدنا جبیر بن مطعم سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم یہ پڑھتے تھے : اللہ اکبر کبیرا، والحمدللہ کثیرا، وسبحان اللہ بکرۃ واصیلا، اے اللہ ! میں شیطان مردود کے ہمز، نفخ اور نفث سے آپ کی پناہ میں آتا ہوں، میں نے پوچھا : ہمز سے کیا مراد ہے ؟ تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے جنون جیسی کیفیت ذکر فرمائی یعنی جو آدمی کو پچھاڑ دیتی ہے، میں نے پوچھا : نفخ سے کیا مراد ہے ؟ فرمایا : تکبر، میں نے پوچھا : نفث سے کیا مراد ہے ؟ فرمایا : شعر۔