مسند احمد
مسند المدنيين رضي الله عنهم اجمعين
حَدِيثُ رَسُولِ قَيْصَرَ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ
حَدَّثَنَا عَبْد اللَّهِ بن أحمد ، قَالَ : حَدَّثَنِي أَبُو عَامِرٍ حَوْثَرَةُ بْنُ أَشْرَسَ إِمْلَاءً عَلَيَّ ، قَالَ : أَخْبَرَنِي حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُثْمَانَ بْنِ خُثَيْمٍ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي رَاشِدٍ ، قَالَ : كَانَ رَسُولُ قَيْصَرَ جَارًا لِي زَمَنَ يَزِيدَ بْنِ مُعَاوِيَةَ ، فَقُلْتُ لَهُ : أَخْبِرْنِي عَنْ كِتَابِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَى قَيْصَرَ ، فَقَالَ : إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَرْسَلَ دِحْيَةَ الْكَلْبِيَّ إِلَى قَيْصَرَ ، وَكَتَبَ مَعَهُ إِلَيْهِ كِتَابًا فَذَكَرَ نَحْوَ حَدِيثِ عَبَّادِ بْنِ عَبَّادٍ ، وَحَدِيثُ عَبَّادٍ أَتَمُّ وَأَحْسَنُ اقْتِصَاصًا لِلْحَدِيثِ ، وَزَادَ قَالَ : فَضَحِكَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حِينَ دَعَاهُ إِلَى الْإِسْلَامِ ، فَأَبَى أَنْ يُسْلِمَ ، وَتَلَا هَذِهِ الْآيَةَ : إِنَّكَ لا تَهْدِي مَنْ أَحْبَبْتَ وَلَكِنَّ اللَّهَ يَهْدِي مَنْ يَشَاءُ سورة القصص آية 56 ، ثُمَّ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " إِنَّكَ رَسُولُ قَوْمٍ وَإِنَّ لَكَ حَقًّا ، وَلَكِنْ جِئْتَنَا وَنَحْنُ مُرْمِلُونَ " ، فَقَالَ عُثْمَانُ بْنُ عَفَّانَ : أَنَا أَكْسُوهُ حُلَّةً صَفُورِيَّةً ، وَقَالَ رَجُلٌ مِنَ الْأَنْصَارِ : عَلَيَّ ضِيَافَتُهُ .سعید بن ابی راشد کہتے ہیں کہ یزید بن معاویہ کے زمانے میں قیصر کا ایلچی میرا پڑوسی تھا، میں نے اس سے کہا کہ مجھے قیصر کے نام نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے خط کے بارے میں بتاؤ، اس نے کہا کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا دحیہ کلبی رضی اللہ عنہ کو قیصر کے پاس بھیجا اور ان کے ساتھ اس کے نام ایک خط لکھا، پھر راوی نے گزشتہ حدیث کی طرح ذکر کیا، البتہ اس میں یہ اضافہ ہے کہ جب نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے اسلام کی دعوت دی اور اس نے اسلام قبول کرنے سے انکار کر دیا تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم ہنس پڑے اور یہ آیت تلاوت فرمائی : آپ جسے پسند کریں اسے ہدایت نہیں دے سکتے، البتہ اللہ جسے چاہتا ہے ہدایت دیتا ہے۔ (القصص : 56) پھر نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : تم ایک قوم کے قاصد ہو اور تمہارا ایک حق بنتا ہے، لیکن تم ہمارے پاس ایسے وقت آئے ہو جب ہمارا زاد راہ ختم ہو چکا ہے، اس پر سیدنا عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ نے کہا : میں اسے صفوری جوڑا پہناؤں گا، اور ایک انصاری نے کہا : اس کی مہمان نوازی میرے ذمے ہے۔