مسند احمد
مسند المدنيين رضي الله عنهم اجمعين
حَدِيثُ رَجُلٍ مِنْ بَنِي سَلِيطٍ رَضِيَ اللَّهُ تَعَالَى عَنْهُ
حدیث نمبر: 16644
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا أَبُو عَامِرٍ ، قَالَ : حَدَّثَنَا عَبَّادٌ يَعْنِي ابْنَ رَاشِدٍ ، عَنِ الْحَسَنِ ، عَنْ رَجُلٍ مِنْ بَنِي سَلِيطٍ ، أَنَّهُ مَرَّ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ قَاعِدٌ عَلَى بَابِ مَسْجِدِهِ مُحْتَبٍ ، وَعَلَيْهِ ثَوْبٌ لَهُ قِطْرٌ ، لَيْسَ عَلَيْهِ ثَوْبٌ غَيْرُه ، وَهُوَ يَقُولُ : " الْمُسْلِمُ أَخُو الْمُسْلِمِ لَا يَظْلِمُهُ ، وَلَا يَخْذُلُهُ " ، ثُمَّ أَشَارَ بِيَدِهِ إِلَى صَدْرِهِ يَقُولُ : " التَّقْوَى هَاهُنَا التَّقْوَى هَاهُنَا " .مولانا ظفر اقبال
بنو سلیط کے ایک آدمی سے مروی ہے کہ وہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس سے گزرے، اس وقت نبی صلی اللہ علیہ وسلم اپنی مسجد کے دروازے پر گوٹ مار کر بیٹھے ہوئے تھے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے جسم پر ایک موٹا (قطری) کپڑا تھا جس کے علاوہ کوئی اور کپڑا نہ تھا، اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرما رہے تھے: ”مسلمان مسلمان کا بھائی ہوتا ہے، وہ اس پر ظلم کرتا ہے اور نہ اسے بے یار و مددگار چھوڑتا ہے“، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے ہاتھ سے اپنے سینے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: ”تقویٰ یہاں ہوتا ہے، تقویٰ یہاں ہوتا ہے۔“