حدیث نمبر: 16630
(حديث مرفوع) قال عَبْد اللَّهِ بن أحمد : حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ مَعِينٍ ، قَالَ : حَدَّثَنَا أَبُو عُبَيْدَةَ يَعْنِي الْحَدَّادَ ، قَالَ : حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ مُسْلِمٍ ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي مَنْصُورٍ ، عَنْ ذِي اللِّحْيَةِ الْكِلَابِيِّ ، أَنَّهُ قَالَ : يَا رَسُولَ اللَّهِ ، أَنَعْمَلُ فِي أَمْرٍ مُسْتَأْنَفٍ ، أَوْ أَمْرٍ قَدْ فُرِغَ مِنْهُ ؟ ، قَالَ : " لَا ، بَلْ فِي أَمْرٍ قَدْ فُرِغَ مِنْهُ " ، قَالَ : فَفِيمَ نَعْمَلُ إِذًا ؟ ، قَالَ : " اعْمَلُوا فَكُلٌّ مُيَسَّرٌ لِمَا خُلِقَ لَهُ " .مولانا ظفر اقبال
سیدنا ذی اللحیہ کلابی رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ انہوں نے ایک مرتبہ بارگاہ رسالت میں عرض کیا : یا رسول اللہ ! ! کیا ہم ابتداء کوئی عمل کرتے ہیں یا وہ پہلے سے لکھا جا چکا ہوتا ہے ؟ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : نہیں، پہلے سے لکھا جاچکا ہوتا ہے، عرض کیا : پھر عمل کا کیا فائدہ ؟ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : تم عمل کرتے رہو کیونکہ ہر شخص کے لئے وہی اعمال آسان ہوں گے جن کے لئے اسے پیدا کیا گیا ہے۔