حدیث نمبر: 16485
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا حَجَّاجٌ ، وحُجَيْنٌ ، قَالَا : حَدَّثَنَا إِسْرَائِيلُ ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ ، عَنِ الْبَرَاءِ ، عَنْ خَالِهِ أَبِي بُرْدَةَ ، أَنَّهُ قَالَ : يَا رَسُولَ اللَّه ، إِنَّا عَجَّلْنَا شَاةَ لَحْمٍ لَنَا ، قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " أَقَبْلَ الصَّلَاةِ ؟ " ، قُلْتُ : نَعَمْ ، قَالَ : " تِلْكَ شَاةُ لَحْمٍ " ، قَالَ : يَا رَسُولَ اللَّهِ ، إِنَّ عِنْدَنَا عَنَاقًا جَذَعَةً هِيَ أَحَبُّ إِلَيَّ مِنْ مُسِنَّةٍ ، قَالَ : " تُجْزِئُ عَنْهُ ، وَلَا تُجْزِئُ عَنْ أَحَدٍ بَعْدَهُ " .
مولانا ظفر اقبال

سیدنا ابوبردہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ انہوں نے بارگاہ رسالت میں عرض کیا : یا رسول اللہ ! صلی اللہ علیہ وسلم ! ہم نے اپنی بکری کو بہت جلدی ذبح کر لیا ہے ؟ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا : کیا نماز عید سے بھی پہلے ؟ میں نے اثبات میں جواب دیا تو فرمایا کہ یہ تو گوشت والی بکری ہوئی، عرض کیا : یا رسول اللہ ! صلی اللہ علیہ وسلم ! ہمارے پاس ایک چھ ماہ کا بچھ ہے جو پورے سال کے جانور سے زیادہ ہماری نگاہوں میں عمدہ ہے، نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : تمہاری طرف سے کافی ہو جائے گا لیکن تمہارے بعد کسی کی طرف سے وہ کفایت نہیں کر سکے گا۔

حوالہ حدیث مسند احمد / مسند المدنيين رضي الله عنهم اجمعين / حدیث: 16485
درجۂ حدیث حکم دارالسلام: إسناده صحيح