❮
❯
حدیث نمبر: 16311
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا سُوَيْدُ بْنُ عَمْرٍو ، وَعَبْدُ الصَّمَدِ ، قَالَا : حَدَّثَنَا مَهْدِيٌّ ، حَدَّثَنَا غَيْلَانُ ، عَنْ مُطَرِّفِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الشِّخِّيرِ ، عَنْ أَبِيهِ ، أَنَّهُ وَفَدَ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي رَهْطٍ مِنْ بَنِي عَامِرٍ ، قَالَ : فَأَتَيْنَاهُ ، فَسَلَّمْنَا عَلَيْهِ ، فَقُلْنَا : أَنْتَ وَلِيُّنَا ، وَأَنْتَ سَيِّدُنَا ، وَأَنْتَ أَطْوَلُ عَلَيْنَا . قَالَ يُونُسُ وَأَنْتَ أَطْوَلُ عَلَيْنَا طَوْلًا ، وَأَنْتَ أَفْضَلُنَا عَلَيْنَا فَضْلًا ، وَأَنْتَ الْجَفْنَةُ الْغَرَّاءُ . فَقَالَ : " قُولُوا قَوْلَكُمْ ، وَلَا يَسْتَجِرَّنَّكُمْ الشَّيْطَانُ " ، قَالَ : وَرُبَّمَا قَالَ : " وَلَا يَسْتَهْوِيَنَّكُمْ " .
مولانا ظفر اقبال

سیدنا عبداللہ بن شخیر سے مروی ہے کہ وہ بنو عامر کے ایک وفد کے ساتھ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے ہم نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو سلام کیا اور عرض کیا کہ آپ ہمارے ولی ہیں آپ ہمارے سردار ہیں آپ ہم پر سب سے زیادہ احسان کرنے والے ہیں آپ ہم سب سے افضل ہیں اور آپ (سخاوت کا) روشن پیالہ ہیں نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : تم اپنی بات کہو لیکن شیطان تمہیں اپنے ساتھ نہ کھینچ لے (کہ تم حد سے بڑھ جاؤ)۔

حوالہ حدیث مسند احمد / مسند المدنيين رضي الله عنهم اجمعين / حدیث: 16311
درجۂ حدیث حکم دارالسلام: إسناده صحيح