مسند احمد
مسند المدنيين رضي الله عنهم اجمعين
حَدِیث هِشَامِ بنِ عَامِر الاَنصَارِیِّ رَضِیَ اللَّه تَعَالَى عَنه
حدیث نمبر: 16262
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا عَبْدُ الصَّمَدِ ، قَالَ : حَدَّثَنَا أَبِي ، حَدَّثَنَا أَيُّوبُ ، عَنْ حُمَيْدٍ ، عَنْ أَبِي الدَّهْمَاءِ ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عَامِرٍ ، قَالَ : شَكَوْا إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَا بِهِمْ مِنَ الْقَرْحِ ، فَقَالَ : " احْفِرُوا ، وَأَحْسِنُوا ، وَأَوْسِعُوا ، وَادْفِنُوا الِاثْنَيْنِ وَالثَّلَاثَةَ فِي الْقَبْرِ ، وَقَدِّمُوا أَكْثَرَهُمْ قُرْآنًا " ، فَمَاتَ أَبِي ، فَقُدِّمَ بَيْنَ يَدَيْ رَجُلَيْنِ .مولانا ظفر اقبال
سیدنا ہشام بن عامر سے مروی ہے کہ (غزوہ احد کے دن) صحابہ نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے اپنے زخموں اور تھکاوٹ کی شکایت کی تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : قبریں کھودو، اچھی طرح اور کشادہ کر کے کھودو اور ایک قبر میں دو دو تین تین آدمیوں کو دفن کر و اور جسے قرآن زیادہ یاد ہو اسے پہلے رکھو چنانچہ میرے والد صاحب بھی فوت ہو گئے تو انہیں دو آدمیوں سے آگے رکھا گیا۔