❮
❯
حدیث نمبر: 16237
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ قَالَ : حَدَّثَنَا عَاصِمٌ ، عَنْ حَفْصَةَ ، عَنِ الرَّبَابِ ، عَنْ سَلْمَانَ بْنِ عَامِرٍ الضَّبِّيِّ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " إِذَا أَفْطَرَ أَحَدُكُمْ ، فَلْيُفْطِرْ عَلَى تَمْرٍ ، فَإِنْ لَمْ يَجِدْ تَمْرًا ، فَلْيُفْطِرْ عَلَى مَاءٍ ، فَإِنَّهُ لَهُ طَهُورٌ " .
مولانا ظفر اقبال

سیدنا سلمان بن عامر سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : جب تم میں سے کوئی شخص روزہ افطار کرے تو اسے چاہیے کہ کھجور سے روزہ افطار کرے اگر کھجور نہ ملے تو پھر پانی سے افطار کر لے کیونکہ پانی اس کے لئے پاکیزگی بخش ہے۔

حوالہ حدیث مسند احمد / مسند المدنيين رضي الله عنهم اجمعين / حدیث: 16237
درجۂ حدیث حکم دارالسلام: إسناده ضعيف لجهالة الرباب