حدیث نمبر: 16202
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا بَهْزٌ ، وَعَفَّانُ ، قَالَا : حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَةَ ، قَالَ : حَدَّثَنَا يَعْلَى بْنُ عَطَاءٍ ، عَنْ وَكِيعِ بْنِ حُدُسٍ الْعُقَيْلِيِّ ، عَنْ عَمِّهِ أَبِي رَزِينٍ وَهُوَ لَقِيطُ بْنُ عَامِرٍ ، قَالَ أَخْبَرَنِي أَبُو رَزِينٍ ، أَنَّهُ قَالَ : يَا رَسُولَ اللَّهِ : إِنَّا كُنَّا نَذْبَحُ فِي رَجَبٍ ذَبَائِحَ ، فَنَأْكُلُ مِنْهَا ، وَنُطْعِمُ مِنْهَا مَنْ جَاءَنَا . قَالَ : فَقَالَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " لَا بَأْسَ بِذَلِكَ " قَالَ : فَقَالَ وَكِيعٌ : فَلَا أَدَعُهَا أَبَدًا .
مولانا ظفر اقبال

سیدنا ابورزین سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ میں نے بارگاہ رسالت میں عرض کیا : یا رسول اللہ ! ہم لوگ ماہ رجب میں کچھ جانوروں کو ذبح کرتے ہیں خود بھی کھاتے ہیں اور اپنے پاس آنے والوں کو بھی کھلاتے ہیں نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : کوئی حرج نہیں۔

حوالہ حدیث مسند احمد / مسند المدنيين رضي الله عنهم اجمعين / حدیث: 16202
درجۂ حدیث حکم دارالسلام: إسناده ضعيف كسابقه