❮
❯
حدیث نمبر: 16192
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا بَهْزٌ ، قَالَ : حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا يَعْلَى بْنُ عَطَاءٍ ، عَنْ وَكِيعِ بْنِ حُدَسٍ ، عَنْ عَمِّهِ أَبِي رَزِينٍ الْعُقَيْلِيِّ ، أَنَّهُ قَالَ : يَا رَسُولَ اللَّهِ ، أَكُلُّنَا يَرَى رَبَّهُ عَزَّ وَجَلَّ يَوْمَ الْقِيَامَةِ ، وَمَا آيَةُ ذَلِكَ فِي خَلْقِهِ ؟ ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " أَلَيْسَ كُلُّكُمْ يَنْظُرُ إِلَى الْقَمَرِ مُخْلِيًا بِهِ ؟ " ، قَالَ : بَلَى ، قَالَ : " فَاللَّهُ أَعْظَمُ " ، قَالَ : قُلْتُ : يَا رَسُولَ اللَّهِ ، كَيْفَ يُحْيِي اللَّهُ الْمَوْتَى ، وَمَا آيَةُ ذَلِكَ فِي خَلْقِهِ ؟ قَالَ : " أَمَا مَرَرْتَ بِوَادِي أَهْلِكَ مَحْلًا ؟ " ، قَالَ : بَلَى ، قَالَ : " أَمَا مَرَرْتَ بِهِ يَهْتَزُّ خَضِرًا ؟ " ، قَالَ : قُلْتُ : بَلَى ، قَالَ : " ثُمَّ مَرَرْتَ بِهِ مَحْلًا ؟ " ، قَالَ : بَلَى ، قَالَ : " فَكَذَلِكَ يُحْيِي اللَّهُ الْمَوْتَى ، وَذَلِكَ آيَتُهُ فِي خَلْقِهِ " .
مولانا ظفر اقبال

سیدنا ابورزین سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ میں نے بارگاہ نبوت میں عرض کیا : یا رسول اللہ ! قیامت کے دن کیا ہم میں سے ہر شخص اللہ کا دیدار کر سکے گا اور اس کی مخلوق میں اس کی علامت کیا ہے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : اے ابورزین کیا تم میں سے ہر شخص آزادی کے ساتھ چاند نہیں دیکھ سکتا میں نے کہا یا رسول اللہ ! کیوں نہیں فرمایا : تو پھر اللہ اس سے بھی زیادہ عظیم ہے۔ میں نے عرض کیا : یا رسول اللہ ! اللہ مردوں کو کیسے زندہ کرے گا اور اس کی مخلوق میں اس کی علامت کیا ہے ؟ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : کیا تم کبھی اپنے علاقے کی وادی پر سے قحط کی حالت میں نہیں گزرے ؟ میں نے عرض کیا : کیوں نہیں ، فرمایا : کیا پھر تم اس پر سے اس حال میں نہیں گزرے کہ وہ سرسبز و شاداب لہلہا رہی ہو ؟ میں نے عرض کیا : کیوں نہیں ، فرمایا : پھر تم اس پر سے قحط کی حالت میں گزرے ؟ میں نے عرض کیا : جی ہاں ، فرمایا : اسی طرح اللہ مردوں کو زندہ کرے گا اور یہی اس کی مخلوق میں اس کی علامت ہے۔

حوالہ حدیث مسند احمد / مسند المدنيين رضي الله عنهم اجمعين / حدیث: 16192
درجۂ حدیث حکم دارالسلام: إسناده ضعيف لجهالة حال وكيع بن حدس