حدیث نمبر: 15938
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا مَكِّيُّ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ جُرَيْجٍ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ ، أَنَّ هِشَامَ بْنَ يَحْيَى أَخْبَرَهُ ، أَنَّ عِكْرِمَةَ بْنَ سَلَمَةَ بْنِ رَبِيعَةَ أَخْبَرَهُ ، أَنَّ أَخَوَيْنِ مِنْ بَنِي الْمُغِيرَةِ لَقِيَا مُجَمِّعَ بْنَ يَزِيدَ الْأَنْصَارِيَّ ، فَقَالَ : إِنِّي أَشْهَدُ أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ " أَمَرَ أَنْ لَا يَمْنَعَ جَارٌ جَارَهُ أَنْ يَغْرِزَ خَشَبَةً فِي جِدَارِهِ " , فَقَالَ الْحَالِفُ : أَيْ أَخِي ، قَدْ عَلِمْتُ أَنَّكَ مَقْضِيٌّ لَكَ ، وَقَدْ حَلَفْتُ ، فَاجْعَلْ أُسْطُوَانًا دُونَ جِدَارِي , فَفَعَلَ الْآخَرُ ، فَغَرَزَ فِي الْأُسْطُوَانِ خَشَبَةً , قَالَ ابْنُ جُرَيْجٍ : قَالَ عَمْرٌو : وَأَنَا نَظَرْتُ إِلَى ذَلِكَ .
مولانا ظفر اقبال

عکر مہ بن سلمہ کہتے ہیں کہ بنومغیرہ کے دو بھائی سیدنا مجمع بن یزید سے ملنے کے لئے آئے (ان میں سے ایک نے قسم کھائی کہ اگر دوسرے نے اس کی دیوار پر شہتیر رکھ لیا تو اس کا غلام آزاد ہو گا) سیدنا مجمع کہنے لگے کہ میں گواہی دیتا ہوں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : کوئی پڑوسی اپنے پڑوسی کی دیوار پر شہتیر نہ رکھے یہ سن کر قسم کھانے والے نے کہا بھائی یہ تو مجھے معلوم ہو گیا کہ شریعت کا فیصلہ تمہارے حق میں ہے اور میں قسم بھی کھاچکا ہوں اب اگر تم میری دیوار پر شہتیر رکھتے ہو تو مجھے غلام آزاد کرنا پڑے گا تم میری دیوار کے پیچھے ایک ستون بنالو چنانچہ دوسرے نے ایساہی کیا اس ستون پر اپنا شہتیر رکھ دیا۔

حوالہ حدیث مسند احمد / مسند المكيين / حدیث: 15938
درجۂ حدیث حکم دارالسلام: مرفوعه صحيح لغيره، وهذا اسناد ضعيف، عكرمة ابن سلمة مجهول، وهشام بن يحيي مستور