حدیث نمبر: 15666M
(حديث مرفوع) (حديث موقوف) ثُمَّ قَالَ : " إِنَّ التُّجَّارَ هُمْ الْفُجَّارُ " قَالُوا : يَا رَسُولَ اللَّهِ ، أَلَيْسَ قَدْ أَحَلَّ اللَّهُ الْبَيْعَ ، وَحَرَّمَ الرِّبَا ؟ قَالَ : " بَلَى وَلَكِنَّهُمْ يَحْلِفُونَ وَيَأْثَمُونَ " .
مولانا ظفر اقبال

اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اکثر تجار فاسق و فجار ہوتے ہیں کسی نے پوچھا: یا رسول اللہ! کیا اللہ نے بیع کو حلال نہیں کیا ہے فرمایا: کیوں نہیں لیکن جب یہ لوگ بات کرتے ہیں تو جھوٹ بولتے ہیں اور قسم اٹھا کر گناہگار ہوتے ہیں۔

حوالہ حدیث مسند احمد / مسند المكيين / حدیث: 15666M
درجۂ حدیث حکم دارالسلام: إسناده صحيح