حدیث نمبر: 15562
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، عَنْ سُفْيَانَ ، عَنْ أَبِي حَازِمٍ ، عَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ , قَالَ : " رَأَيْتُ الرِّجَالَ عَاقِدِي أُزُرِهِمْ فِي أَعْنَاقِهِمْ ، أَمْثَالَ الصِّبْيَانِ مِنْ ضِيقِ الْأُزُرِ خَلْفَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي الصَّلَاةِ ، فَقَالَ قَائِلٌ : يَا مَعْشَرَ النِّسَاءِ , لَا تَرْفَعْنَ رُءُوسَكُنَّ حَتَّى يَرْفَعَ الرِّجَالُ .
مولانا ظفر اقبال

سیدنا سہل بن سعد رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ میں نے ان لوگوں کو دیکھا ہے جو اپنے تہبند کی تنگی کی وجہ سے بچوں کی طرح اپنے تہنبد کی گرہیں اپنی گردن میں لگایا کرتے تھے اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پیچھے اسی حال میں نماز پڑھا کرتے تھے ایک دن کسی شخص نے کہہ دیا کہ اے گروہ خواتین سجدے سے اس وقت تک سر نہ اٹھایا کر و جب تک مرد اپنا سر نہ اٹھالیں۔

حوالہ حدیث مسند احمد / مسند المكيين / حدیث: 15562
درجۂ حدیث حکم دارالسلام: اسناده صحيح، خ: 362، م: 441