حدیث نمبر: 15530
(حديث مرفوع) (حديث موقوف) وَقَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " إِنَّ التُّجَّارَ هُمْ الْفُجَّارُ " قَالَ : قِيلَ يَا رَسُولَ اللَّهِ ، أَوَلَيْسَ قَدْ أَحَلَّ اللَّهُ الْبَيْعَ ؟ قَالَ : " بَلَى , وَلَكِنَّهُمْ يُحَدِّثُونَ فَيَكْذِبُونَ ، وَيَحْلِفُونَ وَيَأْثَمُونَ " .
مولانا ظفر اقبال

اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : اکثرتجار ' فاسق وفجار ہوتے ہیں کسی نے پوچھا : یا رسول اللہ ! کیا اللہ نے بیع کو حلال نہیں قرار دیا فرمایا : کیوں نہیں لیکن یہ لوگ جب بات کرتے ہیں تو جھوٹ بولتے ہیں اور قسم اٹھا کر گنہگار ہوتے ہیں۔

حوالہ حدیث مسند احمد / مسند المكيين / حدیث: 15530
درجۂ حدیث حکم دارالسلام: حديث صحيح، وهذا إسناد قوي