حدیث نمبر: 15509
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ ، حَدَّثَنَا هِشَامٌ ، قَالَ : حَدَّثَنِي يَحْيَى بْنُ أَبِي كَثِيرٍ ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ , قَالَ : حَدَّثَنِي مُعَيْقِيبٌ ، قَالَ : قِيلَ لِلنَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْمَسْحُ فِي الْمَسْجِدِ يَعْنِي الْحَصَى ؟ قَالَ : فَقَالَ : " إِنْ كُنْتَ لَا بُدَّ فَاعِلًا فَوَاحِدَةً " .مولانا ظفر اقبال
سیدنا معقیب سے مروی ہے کہ کسی شخص نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے سجدے میں کنکر یوں کو برابر کرنے کا حکم پوچھا : تو آپ نے فرمایا : اگر اس کے بغیر کوئی چارہ کار نہ ہواور ایسا کرنا ضروری ہو تو صرف ایک مرتبہ کر لیا کر و۔