حدیث نمبر: 15483
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ سَعِيدٍ , قَالَ : حَدَّثَنَا خَالِدٌ يَعْنِي ابْنَ عَبْدِ اللَّهِ ، قَالَ : حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ يَحْيَى بْنِ عُمَارَةَ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ يَحْيَى بْنِ حَبَّانَ ، قَالَ : حَدَّثَنِي عَمِّي وَاسِعُ بْنُ حَبَّانَ ، عَنْ وَهْبِ بْنِ حُذَيْفَةَ , أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : " الرَّجُلُ أَحَقُّ بِمَجْلِسِهِ ، وَإِنْ قَامَ مِنْهُ ثُمَّ رَجَعَ " , أَيْ فَهُوَ أَحَقُّ بِهِ .مولانا ظفر اقبال
سیدنا وہب بن حذیفہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : انسان اپنی نشست کا زیادہ حقدار ہے اگر وہ وہاں سے اٹھ کر چلا جائے اور پھر واپس آئے تب بھی وہی اس کا زیادہ حقدار ہے۔