حدیث نمبر: 15297
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ بَحْرٍ , حَدَّثَنَا عِيسَى , حَدَّثَنَا الْأَعْمَشُ ، عَنْ أَبِي سُفْيَانَ ، عَنْ جَابِرٍ , قَالَ : سَمِعْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ , يَقُولُ : " مَا مِنْ مُسْلِمٍ وَلَا مُسْلِمَةٍ , وَلَا مُؤْمِنٍ وَلَا مُؤْمِنَةٍ , يُصِيبُهُ مَرَضٌ , إِلَّا حَطَّ اللَّهُ عَنْهُ مِنْ خَطَايَاهُ " .
مولانا ظفر اقبال

سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ میں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے جو مؤمن مرد اور عورت اور جو مسلمان مرد اور عورت بیمار ہوتا ہے اللہ اس کے گناہوں کو معاف کر دیتا ہے۔

حوالہ حدیث مسند احمد / مسند المكثرين من الصحابة / حدیث: 15297
درجۂ حدیث حکم دارالسلام: إسناده قوي