حدیث نمبر: 15081
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ أُسَامَةَ , حَدَّثَنِي هِشَامُ بْنُ عُرْوَةَ , حَدَّثَنِي عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ رَافِعٍ , عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ , قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " مَنْ أَحْيَا أَرْضًا مَيْتَةً , فَهِيَ لَهُ , وَمَا أَكَلَتِ الْعَافِيَةُ مِنْهُ , لَهُ بِهِ صَدَقَةٌ " .
مولانا ظفر اقبال

سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جو شخص کسی ویران بنجر زمین کو آباد کر ے وہ اس کی ہو گی اور جتنے جانور اس میں سے کھائیں گے اسے ان سب پر صدقے کا ثواب ملے گا۔

حوالہ حدیث مسند احمد / مسند المكثرين من الصحابة / حدیث: 15081
درجۂ حدیث حکم دارالسلام: حديث صحيح، وهذا إسناد حسن