حدیث نمبر: 15079
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا سُفْيَانُ , عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ ، سَمِعَ جَابِرًا , يَقُولُ : إِنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سُئِلَ عَنْ كَسْبِ الْحَجَّامِ , فَقَالَ : " اعْلِفْهُ نَاضِحَكَ " .
مولانا ظفر اقبال

سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ کسی شخص نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے سینگی لگانے کی اجرت کے متعلق سوال کیا تو آپ نے فرمایا : ان پیسوں کا چارہ خرید کر اپنے اونٹ کو کھلادو۔

حوالہ حدیث مسند احمد / مسند المكثرين من الصحابة / حدیث: 15079
درجۂ حدیث حکم دارالسلام: إسناده صحيح