حدیث نمبر: 14990
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُبَيْدٍ ، حَدَّثَنَا الْأَعْمَشُ ، عَنْ أَبِي صَالِحٍ ، عَنْ جَابِرٍ ، قَالَ : خَطَبَنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَوْمَ النَّحْرِ ، فَقَالَ : " أَيُّ يَوْمٍ أَعْظَمُ حُرْمَةً ؟ " ، فَقَالُوا : يَوْمُنَا هَذَا ، قَالَ : " فَأَيُّ شَهْرٍ أَعْظَمُ حُرْمَةً ؟ " ، قَالُوا : شَهْرُنَا هَذَا ، قَالَ : " أَيُّ بَلَدٍ أَعْظَمُ حُرْمَةً ؟ " ، قَالُوا : بَلَدُنَا هَذَا ، قَالَ : " فَإِنَّ دِمَاءَكُمْ ، وَأَمْوَالَكُمْ ، عَلَيْكُمْ حَرَامٌ ، كَحُرْمَةِ يَوْمِكُمْ هَذَا ، فِي بَلَدِكُمْ هَذَا ، فِي شَهْرِكُمْ هَذَا ، هَلْ بَلَّغْتُ ؟ " ، قَالُوا : نَعَمْ ، قَالَ : " اللَّهُمَّ اشْهَدْ " .
مولانا ظفر اقبال

سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے خطبہ حجۃ الوداع میں دس ذی الحجہ کو صحابہ سے پوچھا کہ سب سے زیادہ حرمت والا دن کونسا ہے صحابہ نے عرض کیا : آج کا دن نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا : سب سے زیادہ حرمت والا مہینہ کونسا ہے صحابہ نے عرض کیا : ہمارا یہی شہر نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : پھر یاد رکھو تمہاری جان مال ایک دوسرے کے لئے اسی طرح قابل احترام ہیں جیسے اس دن کی حرمت اس مہینے اور اس شہر میں ہے کیا میں نے پیغام الٰہی پہنچادیا ؟ انہوں نے کہا جی ہاں نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : اے اللہ تو گواہ رہ۔

حوالہ حدیث مسند احمد / مسند المكثرين من الصحابة / حدیث: 14990
درجۂ حدیث حکم دارالسلام: إسناده صحيح، وانظر ما بعده