حدیث نمبر: 14537
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا عَبْدُ الصَّمَدِ ، حَدَّثَنِي حَرْبٌ يَعْنِي ابْنَ أَبِي الْعَالِيَةِ ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ الْأَنْصَارِيِّ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَأَى امْرَأَةً وأَعْجَبَتْهُ ، فَأَتَى زَيْنَبَ وَهِيَ تَمْعَسُ مَنِيئَةً ، فَقَضَى مِنْهَا حَاجَتَهُ ، وَقَالَ : " إِنَّ الْمَرْأَةَ تُقْبِلُ فِي صُورَةِ شَيْطَانٍ ، وَتُدْبِرُ فِي صُورَةِ شَيْطَانٍ ، فَإِذَا رَأَى أَحَدُكُمْ امْرَأَةً فَأَعْجَبَتْهُ ، فَلْيَأْتِ أَهْلَهُ ، فَإِنَّ ذَلكَ يَرُدُّ مِمَّا فِي نَفْسِهِ " .
مولانا ظفر اقبال

سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے کسی عورت کو دیکھا جو آپ کو اچھی لگی نبی صلی اللہ علیہ وسلم اسی وقت اپنی زوجہ محترمہ سیدنا زینب کے پاس آئے وہ اس وقت ایک کھال کو رنگ دے رہی تھیں اور ان سے اپنے جسمانی تقاضے پورے کئے اور فرمایا : عورت شیطان کی صورت میں آجاتی ہے جو شخص کسی عورت کو دیکھے اور وہ اسے اچھی لگے تو اسے چاہئے کہ اپنی بیوی کے پاس آ جائے کیونکہ اس طرح جو اس کے دل میں خیالات ہو نگے وہ دور ہو جائیں گے۔

حوالہ حدیث مسند احمد / مسند المكثرين من الصحابة / حدیث: 14537
درجۂ حدیث حکم دارالسلام: صحيح لغيره، م: 1403 وأبو الزبیر قد صرح بالتحدیث فیما سيأتي برقم: 14744، لکن فی إسناد هناك ابن لهيعه ، وھو سیئ الحفظ