حدیث نمبر: 14495
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا أَبُو عَاصِمٍ الضَّحَّاكُ بْنُ مَخْلَدٍ ، عَنْ عَبْدِ الْحَمِيدِ بْنِ جَعْفَرٍ ، قَالَ : وأَخْبَرَنِي يَزِيدُ بْنُ أَبِي حَبِيبٍ ، أَنَّ عَطَاءً كَتْب يَذْكُرُ ، أَنَّهُ سَمِعَ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ ، يَقُولُ : سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، يَقُولُ عَامَ الْفَتْحِ : " إِنَّ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ وَرَسُولَهُ حَرَّمَ بَيْعَ الْخَنَازِيرِ ، وَبَيْعَ الْمَيْتَةِ ، وَبَيْعَ الْخَمْرِ ، وَبَيْعَ الْأَصْنَامِ " ، وَقَالَ رَجُلٌ : يَا رَسُولَ اللَّهِ ، مَا تَرَى فِي شُحُومِ الْمَيْتَةِ ، فَإِنَّهَا يُدْهَنُ بِهَا السُّفُنُ وَالْجُلُودُ ، وَيُسْتَصْبَحُ بِهَا ؟ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " قَاتَلَ اللَّهُ يَهُودَ ، إِنَّ اللَّهَ لَمَّا حَرَّمَ عَلَيْهِمْ شُحُومَهَا ، أَخَذُوهُ فَجَمَّلُوهُ ثُمَّ بَاعُوهُ ، فَأَكَلُوا ثَمَنَهُ " .
مولانا ظفر اقبال

سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ میں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو فتح مکہ کے سال یہ فرماتے ہوئے سن کہ اللہ تعالی اور اس کے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم شراب، مردار، خنزیر اور بتوں کی بیع کو حرام قرار دیتے ہیں، کسی شخص نے پوچھا : یا رسول اللہ ! یہ بتائیے کہ مردار کی چربی کا کیا حکم ہے؟ کیونکہ اس سے کشتیوں میں تیل ڈالا جاتا ہے، اور جسم کی کھالوں پر ملا جاتا ہے اور لوگ اس سے چراغ جلاتے ہیں؟ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ( نہیں یہ بھی حرام ہے، پھر فرمایا کہ) یہودیوں پر اللہ کی مار ہو، اللہ نے جب ان پر چربی کو حرام کر دیا تو انہوں نے اسے پگھلا کر بیچنا اور اس کی قیمت کھانا شروع کر دی۔

حوالہ حدیث مسند احمد / مسند المكثرين من الصحابة / حدیث: 14495
درجۂ حدیث حکم دارالسلام: إسناده صحيح، خ: 2236، م: 1581