مسند احمد
مسند المكثرين من الصحابة
مُسْنَدُ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ رَضِيَ اللَّهُ تَعَالَى عَنْهُ
حدیث نمبر: 14434
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا يَحْيَى ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ ، حَدَّثَنَا عَطَاءٌ ، عَنْ جَابِرٍ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : " أَغْلِقْ بَابَكَ ، وَاذْكُرْ اسْمَ اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ ، فَإِنَّ الشَّيْطَانَ لَا يَفْتَحُ بَابًا مُغْلَقًا ، وَأَطْفِئْ مِصْبَاحَكَ ، وَاذْكُرْ اسْمَ اللَّهِ ، وَخَمِّرْ إِنَاءَكَ ، وَلَوْ بِعُودٍ تَعْرُضُهُ عَلَيْهِ ، وَاذْكُرْ اسْمَ اللَّهِ ، وَأَوْكِ سِقَاءَكَ ، وَاذْكُرْ اسْمَ اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ " .مولانا ظفر اقبال
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : دروازے بند کر لیا کر و اور اس وقت اللہ کا نام لیا کر و کیونکہ جس دروازے پر اللہ کا نام لیا جائے اسے شیطان نہیں کھول سکتا چراغ بجھادیا کر و اور اس پر اللہ کا نام لیا کر و اور اللہ کا نام لے کر مشکیزوں کا منہ باندھ دیا کر و اور بسم اللہ پڑھ کر برتنوں کو ڈھانپ دیا کر و خواہ کسی لکڑی سے ہی ہو ۔