حدیث نمبر: 14314
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، عَنْ عَمْرٍو ، سَمِعْ جَابِرًا ، يَقُولُ : قَالَ رَجُلٌ يَوْمَ أُحُدٍ لِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِنْ قُتِلْتُ فَأَيْنَ أَنَا ؟ قَالَ : " فِي الْجَنَّةِ " فَأَلْقَى تَمَرَاتٍ كُنَّ فِي يَدِهِ ، فَقَاتَلَ حَتَّى قُتِلَ ، وَقَالَ : غَيْرُ عَمْرٍو َتَخَلَّى مِنْ طَعَامِ الدُّنْيَا .
مولانا ظفر اقبال

سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ غزوہ احد کے موقع پر ایک آدمی نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا کہ اگر میں شہید ہو گیا تو کہاں جاؤں گا ؟ تو فرمایا کہ جنت میں یہ سن کر اس نے اپنے ہاتھ کی کھجوروں کو ایک طرف رکھ دیا اور میدان کار زار میں کود پڑا حتی کہ جام شہادت نوش کر لیا ۔

حوالہ حدیث مسند احمد / مسند المكثرين من الصحابة / حدیث: 14314
درجۂ حدیث حکم دارالسلام: إسناده صحيح، خ: 4046، م: 1899