حدیث نمبر: 14208
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، حَدَّثَنَا الْأَعْمَشُ ، عَنْ أَبِي سُفْيَانَ ، عَنْ جَابِرٍ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " لَقَدْ خَلَّفْتُمْ بِالْمَدِينَةِ رِجَالًا ، مَا قَطَعْتُمْ وَادِيًا وَلَا سَلَكْتُمْ طَرِيقًا ، إِلَّا شَرَكُوكُمْ فِي الْأَجْرِ ، حَبَسَهُمْ الْمَرَضُ " .
مولانا ظفر اقبال

سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ”تم لوگ مدینہ میں کچھ ایسے ساتھی بھی چھوڑ کر آئے ہو کہ تم جو وادی بھی طے کرتے ہو اور جس راستے پر بھی چلتے ہو وہ اجر و ثواب میں تمہارے ساتھ برابر کے شریک ہوتے ہیں انہیں بیماری نے روک رکھا ہے۔“

حوالہ حدیث مسند احمد / مسند المكثرين من الصحابة / حدیث: 14208
درجۂ حدیث حکم دارالسلام: حديث صحيح، م: 1911، وهذا إسناد قوي