❮
❯
حدیث نمبر: 14121
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا يَحْيَى ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ ، عَنْ جَابِرٍ ، قَالَ : " نَهَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ يَأْكُلَ الرَّجُلُ بِشِمَالِهِ ، أَوْ يَمْشِيَ فِي نَعْلٍ وَاحِدَةٍ ، أَوْ يَحْتَبيِ بِثَوْبٍ وَاحِدٍ ، أَوْ يَشْتَمِلَ الصَّمَّاءَ " .
مولانا ظفر اقبال

سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اس بات سے منع فرمایا ہے کہ آدمی بائیں ہاتھ سے کھائے، یا ایک جوتی پہن کر چلے، یا ایک کپڑے میں گوٹ مار کر بیٹھے، یا ایک کپڑے میں اپنا جسم لپیٹے۔

حوالہ حدیث مسند احمد / مسند المكثرين من الصحابة / حدیث: 14121
درجۂ حدیث حکم دارالسلام: إسناده صحيح، م: 2099