حدیث نمبر: 14083
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا بَهْزٌ ، حَدَّثَنَا هَمَّامٌ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا قَتَادَةُ ، عَنْ أَنَسٍ : أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : " مَا مِنْ أَهْلِ الْجَنَّةِ أَحَدٌ يَسُرُّهُ أَنْ يَرْجِعَ إِلَى الدُّنْيَا وَلَهُ عَشَرَةُ أَمْثَالِهَا إِلَّا الشَّهِيدَ ، فَإِنَّهُ يَوَدُّ أَنَّهُ يَرْجِعُ إِلَى الدُّنْيَا ، فَاسْتُشْهِدَ عَشْرَ مَرَّاتٍ ، لِمَا رَأَى مِنَ الْفَضْلِ " .مولانا ظفر اقبال
حضرت انس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جنت والوں میں سے کوئی شخص بھی دنیا میں واپس جانا پسند نہیں کرے گا خواہ اسے دنیا سے دس گنا زیادہ مل جائے، سوائے شہید کے کہ جس کی خواہش یہ ہوگی کہ وہ دنیا میں واپس جائے اور دس مرتبہ اللہ کی راہ میں شہید ہو، کیونکہ اسے اس کی فضیلت نظر آرہی ہوگی۔