حدیث نمبر: 14043
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا عَفَّانُ ، حَدَّثَنَا حَمَّادٌ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا ثَابِتٌ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ : أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ " اسْتَقْبَلَهُ ذَاتَ يَوْمٍ صِبْيَانُ الْأَنْصَارِ وَالْإِمَاءُ ، فَقَالَ : " وَاللَّهِ إِنِّي لَأُحِبُّكُمْ " .
مولانا ظفر اقبال

حضرت انس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے انصار کی کچھ باندیاں اور بچے گذرے، نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے (انہیں سلام کیا اور) فرمایا اللہ کی قسم ! میں تم لوگوں سے محبت کرتا ہوں۔

حوالہ حدیث مسند احمد / مسند المكثرين من الصحابة / حدیث: 14043
درجۂ حدیث حکم دارالسلام: إسناده صحيح، خ: 3785، م: 2508