مسند احمد — حدیث نمبر 13690
مسنَد اَنَسِ بنِ مَالِك رَضِیَ اللَّه عَنه
حدیث نمبر: 13690
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا عَفَّانُ ، حَدَّثَنَا حَمَّادٌ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا ثَابِتٌ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي لَيْلَى : أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ " رَأَى فِي الْمَسْجِدِ حَبْلًا مَمْدُودًا بَيْنَ سَارِيَتَيْنِ ، فَقَالَ : مَا هَذَا الْحَبْلُ ؟ فَقِيلَ : يَا رَسُولَ اللَّهِ ، لِحَمْنَةَ بِنْتِ جَحْشٍ تُصَلِّي ، فَإِذَا أَعْيَتْ تَعَلَّقَتْ بِهِ ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " لِتُصَلِّ مَا أَطَاقَتْ ، فَإِذَا أَعْيَتْ ، فَلْتَجْلِسْ " .مولانا ظفر اقبال
عبدالرحمن بن ابی لیلیٰ رحمہ اللہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مسجد میں دیکھا کہ دو ستونوں کے درمیان ایک رسی لٹک رہی ہے، پوچھا یہ کیسی رسی ہے ؟ لوگوں نے بتایا یا رسول اللہ ! یہ حمنہ بنت جحش کی ہے، وہ نماز پڑھتی ہیں اور جب تھک جاتی ہیں تو اس سے لٹک جاتی ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جتنی طاقت ہو اتنی نماز پڑھے اور جب تھک جائے تو بیٹھ جائے۔