مسند احمد — حدیث نمبر 13685

مسنَد اَنَسِ بنِ مَالِك رَضِیَ اللَّه عَنه

حدیث نمبر: 13685
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا مُؤَمَّلُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ ، عَنْ أَيُّوبَ ، وَهِشَامٍ ، عَنْ مُحَمَّدٍ يَعْنِي ابْنَ سِيرِينَ ، عَنْ أَنَسٍ ، قَالَ : " لَمَّا حَلَقَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَأْسَهُ بِمِنًى ، أَخَذَ شِقَّ رَأْسِهِ الْأَيْمَنَ بِيَدِهِ ، فَلَمَّا فَرَغَ نَاوَلَنِي ، فَقَالَ : يَا أَنَسُ ، انْطَلِقْ بِهَذَا إِلَى أُمِّ سُلَيْمٍ " ، فَلَمَّا رَأَى النَّاسُ مَا خَصَّهَا بِهِ مِنْ ذَلِكَ ، تَنَافَسُوا فِي الشِّقِّ الْآخَرِ ، هَذَا يَأْخُذُ الشَّيْءَ وَهَذَا يَأْخُذُ الشَّيْءَ ، قَالَ مُحَمَّدٌ : فَحَدَّثْتُهُ عَبِيدَةَ السَّلْمَانِيَّ ، فَقَالَ : لَأَنْ يَكُونَ عِنْدِي مِنْهُ شَعَرَةٌ ، أَحَبُّ إِلَيَّ مِنْ كُلِّ صَفْرَاءَ ، وَبَيْضَاءَ ، أَصْبَحَتْ عَلَى وَجْهِ الْأَرْضِ ، وَفِي بَطْنِهَا .
مولانا ظفر اقبال

حضرت انس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ جب نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے میدان منیٰ میں سر منڈوانے ک ارادہ کیا تو پہلے سر کا داہنا حصہ آگے کیا اور فارغ ہو کر وہ بال مجھے دے کر فرمایا انس ! یہ ام سلیم کے پاس لے جاؤ، جب لوگوں نے دیکھا کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے خصوصیت کے ساتھ اپنے بال حضرت ام سلیم رضی اللہ عنہ کو بھجوائے ہیں تو دوسرے حصے کے بال حاصل کرنے میں وہ ایک دوسرے سے مسابقت کرنے لگے، کسی کے حصے میں کچھ آگئے اور کسی کے حصے میں کچھ آگئے۔ محمد بن سیرین رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ میں نے یہ حدیث عبیدہ سلمانی رحمہ اللہ کو سنائی تو انہوں نے فرمایا کہ اگر میرے پاس نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا ایک بال ہو تو یہ مجھے روئے زمین پر اور اس کے پیٹ میں موجود ہر سونے چاندی سے زیادہ محبوب ہے۔

حوالہ حدیث مسند احمد / مسند المكثرين من الصحابة / حدیث: 13685
درجۂ حدیث حکم دارالسلام: إسنادہ ضعیف لسوء حفظ مؤمل، وقد صح بغیر ھذا السياقة، انظر: 12092، 13508