مسند احمد — حدیث نمبر 13650
مسنَد اَنَسِ بنِ مَالِك رَضِیَ اللَّه عَنه
حدیث نمبر: 13650
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا عَفَّانُ ، حَدَّثَنَا حَمَّادٌ ، قَالَ : أَخْبَرَنِي ثَابِتٌ ، عَنْ أَنَسٍ : أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ " كَانَ يَصُومُ حَتَّى يُقَالَ : قَدْ صَامَ ، وَيُفْطِرُ حَتَّى يُقَالَ : قَدْ أَفْطَرَ ، وَقَدْ قَالَ مَرَّةً : أَفْطَرَ أَفْطَرَ أَفْطَرَ " .مولانا ظفر اقبال
حضرت انس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم (بعض اوقات) اس تسلسل سے روزے رکھتے کہ کہا جانے لگتا اب آپ صلی اللہ علیہ وسلم روزے ہی رکھیں گے اور (بعض اوقات) اس تسلسل سے روزے چھوڑ دیتے کہ کہا جانے لگتا اب آپ صلی اللہ علیہ وسلم روزے نہیں رکھیں گے۔