مسند احمد — حدیث نمبر 13590

مسنَد اَنَسِ بنِ مَالِك رَضِیَ اللَّه عَنه

حدیث نمبر: 13590
(حديث قدسي) حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا عَفَّانُ ، حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، حَدَّثَنَا ثَابِتٌ ، عَنْ أَنَسٍ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : " يُطَوَّلُ يَوْمُ الْقِيَامَةِ عَلَى النَّاسِ ، فَيَقُولُ بَعْضُهُمْ لِبَعْضٍ : انْطَلِقُوا بِنَا إِلَى آدَمَ أَبِي الْبَشَرِ ، فَيَشْفَعُ لَنَا إِلَى رَبِّنَا ، فَلْيَقْضِ بَيْنَنَا ، فَيَأْتُونَ آدَمَ ، فَيَقُولُونَ : يَا آدَمُ ، أَنْتَ الَّذِي خَلَقَكَ اللَّهُ بِيَدِهِ ، وَأَسْكَنَكَ جَنَّتَهُ ، اشْفَعْ لَنَا إِلَى رَبِّكَ ، فَلْيَقْضِ بَيْنَنَا ، فَيَقُولُ : إِنِّي لَسْتُ هُنَاكُمْ ، وَلَكِنْ ائْتُوا نُوحًا رَأْسَ النَّبِيِّينَ ، فَيَأْتُونَهُ ، فَيَقُولُونَ : يَا نُوحُ ، اشْفَعْ لَنَا إِلَى رَبِّكَ ، فَلْيَقْضِ بَيْنَنَا ، فَيَقُولُ : إِنِّي لَسْتُ هُنَاكُمْ ، وَلَكِنْ ائْتُوا إِبْرَاهِيمَ خَلِيلَ اللَّهِ ، فَيَأْتُونَهُ ، فَيَقُولُونَ : يَا إِبْرَاهِيمُ ، اشْفَعْ لَنَا إِلَى رَبِّكَ ، فَلْيَقْضِ بَيْنَنَا ، فَيَقُولُ : إِنِّي لَسْتُ هُنَاكُمْ ، وَلَكِنْ ائْتُوا مُوسَى الَّذِي اصْطَفَاهُ اللَّهُ بِرِسَالَاتِهِ وَبِكَلَامِهِ ، قَالَ : فَيَأْتُونَهُ ، فَيَقُولُونَ : يَا مُوسَى ، اشْفَعْ لَنَا إِلَى رَبِّكَ ، فَلْيَقْضِ بَيْنَنَا ، فَيَقُولُ : إِنِّي لَسْتُ هُنَاكُمْ ، وَلَكِنْ ائْتُوا عِيسَى ، رُوحَ اللَّهِ وَكَلِمَتَهُ ، فَيَأْتُونَ عِيسَى ، فَيَقُولُونَ : يَا عِيسَى ، اشْفَعْ لَنَا إِلَى رَبِّكَ ، فَلْيَقْضِ بَيْنَنَا ، فَيَقُولُ : إِنِّي لَسْتُ هُنَاكُمْ ، وَلَكِنْ ائْتُوا مُحَمَّدًا ، فَإِنَّهُ خَاتَمُ النَّبِيِّينَ ، فَإِنَّهُ قَدْ حَضَرَ الْيَوْمَ ، وَقَدْ غُفِرَ لَهُ مَا تَقَدَّمَ مِنْ ذَنْبِهِ وَمَا تَأَخَّرَ ، فَيَقُولُ عِيسَى : أَرَأَيْتُمْ لَوْ كَانَ مَتَاعٌ فِي وِعَاءٍ قَدْ خُتِمَ عَلَيْهِ ، هَلْ كَانَ يُقْدَرُ عَلَى مَا فِي الْوِعَاءِ حَتَّى يُفَضَّ الْخَاتَمُ ؟ فَيَقُولُونَ : لَا ، قَالَ : فَإِنَّ مُحَمَّدًا خَاتَمُ النَّبِيِّينَ ، قَالَ : فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : فَيَأْتُونِي ، فَيَقُولُونَ : يَا مُحَمَّدُ ، اشْفَعْ لَنَا إِلَى رَبِّكَ ، فَلِيَقْضِ بَيْنَنَا ، قَالَ : فَأَقُولُ : نَعَمْ ، فَآتِي بَابَ الْجَنَّةِ ، فَآخُذُ بِحَلْقَةِ الْبَابِ ، فَأَسْتَفْتِحُ ، فَيُقَالُ : مَنْ أَنْتَ ؟ فَأَقُولُ : مُحَمَّدٌ ، فَيُفْتَحُ لِي ، فَأَخِرُّ سَاجِدًا ، فَأَحْمَدُ رَبِّي بِمَحَامِدَ لَمْ يَحْمَدْهُ بِهَا أَحَدٌ كَانَ قَبْلِي ، وَلَا يَحْمَدُهُ بِهَا أَحَدٌ كَانَ بَعْدِي ، فَيَقُولُ : ارْفَعْ رَأْسَكَ ، وَقُلْ يُسْمَعْ مِنْكَ ، وَسَلْ تُعْطَهْ ، وَاشْفَعْ تُشَفَّعْ ، فَيَقُولُ : أَيْ رَبِّ ، أُمَّتِي أُمَّتِي ، فَيُقَالُ : أَخْرِجْ مَنْ كَانَ فِي قَلْبِهِ مِثْقَالُ شَعِيرَةٍ مِنْ إِيمَانٍ ، قَالَ : فَأُخْرِجُهُمْ ، ثُمَّ أَخِرُّ سَاجِدًا ، فَأَحْمَدُهُ بِمَحَامِدَ لَمْ يَحْمَدْهُ بِهَا أَحَدٌ كَانَ قَبْلِي ، وَلَا يَحْمَدُهُ بِهَا أَحَدٌ كَانَ بَعْدِي ، فَيُقَالُ لِي : ارْفَعْ رَأْسَكَ ، وَسَلْ تُعْطَهْ ، وَاشْفَعْ تُشَفَّعْ ، فَأَقُولُ : أَيْ رَبِّ ، أُمَّتِي أُمَّتِي ، فَيُقَالُ : أَخْرِجْ مَنْ كَانَ فِي قَلْبِهِ مِثْقَالُ بُرَّةٍ مِنْ إِيمَانٍ ، قَالَ : فَأُخْرِجُهُمْ ، قَالَ : ثُمَّ أَخِرُّ سَاجِدًا ، فَأَقُولُ مِثْلَ ذَلِكَ ، فَيُقَالُ : أَخْرِجْ مَنْ كَانَ فِي قَلْبِهِ مِثْقَالُ ذَرَّةٍ مِنْ إِيمَانٍ ، قَالَ : فَأُخْرِجُهُمْ " .
مولانا ظفر اقبال

حضرت انس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”قیامت کا دن لوگوں پر بہت لمبا ہو جائے گا، تو وہ ایک دوسرے سے کہیں گے کہ ہمیں ابوالبشر حضرت آدم علیہ السلام کے پاس لے چلو تاکہ وہ ہمارے رب سے ہماری سفارش کریں کہ وہ ہمارے درمیان فیصلہ فرما دے، چنانچہ وہ حضرت آدم علیہ السلام کے پاس آ کر کہیں گے: اے آدم! آپ ہی وہ ہیں جنہیں اللہ نے اپنے ہاتھ سے پیدا کیا اور اپنی جنت میں ٹھہرایا، آپ اپنے رب سے ہماری سفارش کر دیجئے کہ وہ ہمارے درمیان فیصلہ فرما دے، وہ کہیں گے کہ میں اس کا اہل نہیں ہوں، البتہ تم نبیوں کے سردار حضرت نوح علیہ السلام کے پاس جاؤ، چنانچہ وہ ان کے پاس آ کر کہیں گے: اے نوح! اپنے رب سے ہماری سفارش کر دیجئے کہ وہ ہمارے درمیان فیصلہ فرما دے، وہ کہیں گے کہ میں اس کا اہل نہیں ہوں، البتہ تم اللہ کے خلیل حضرت ابراہیم علیہ السلام کے پاس جاؤ، چنانچہ وہ ان کے پاس آ کر کہیں گے: اے ابراہیم! اپنے رب سے ہماری سفارش کر دیجئے کہ وہ ہمارے درمیان فیصلہ فرما دے، وہ کہیں گے کہ میں اس کا اہل نہیں ہوں، البتہ تم حضرت موسیٰ علیہ السلام کے پاس جاؤ جنہیں اللہ نے اپنی رسالت اور اپنے کلام کے لئے چن لیا، چنانچہ وہ ان کے پاس آ کر کہیں گے: اے موسیٰ! اپنے رب سے ہماری سفارش کر دیجئے کہ وہ ہمارے درمیان فیصلہ فرما دے، وہ کہیں گے کہ میں اس کا اہل نہیں ہوں، البتہ تم اللہ کی روح اور اس کے کلمے حضرت عیسیٰ علیہ السلام کے پاس جاؤ، چنانچہ وہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام کے پاس آ کر کہیں گے: اے عیسیٰ! اپنے رب سے ہماری سفارش کر دیجئے کہ وہ ہمارے درمیان فیصلہ فرما دے، وہ کہیں گے کہ میں اس کا اہل نہیں ہوں، البتہ تم محمد (صلی اللہ علیہ وسلم) کے پاس جاؤ، کیونکہ وہ خاتم النبیین ہیں، وہ آج یہاں موجود ہیں اور ان کے اگلے پچھلے سب گناہ معاف ہو چکے ہیں، پھر حضرت عیسیٰ علیہ السلام فرمائیں گے: یہ بتاؤ کہ اگر کوئی سامان کسی برتن میں ہو جس پر مہر لگی ہو، تو کیا مہر توڑے بغیر برتن کی چیز تک پہنچا جا سکتا ہے؟ وہ کہیں گے: نہیں، وہ فرمائیں گے: تو محمد (صلی اللہ علیہ وسلم) خاتم النبیین ہیں۔“ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”پھر وہ لوگ میرے پاس آ کر کہیں گے: اے محمد! اپنے رب سے ہماری سفارش کر دیجئے کہ وہ ہمارے درمیان فیصلہ فرما دے، میں کہوں گا: ہاں! چنانچہ میں جنت کے دروازے پر آؤں گا، دروازے کا کنڈا پکڑ کر دروازہ کھلواؤں گا، پوچھا جائے گا: آپ کون ہیں؟ میں کہوں گا: محمد، چنانچہ میرے لئے دروازہ کھول دیا جائے گا، میں سجدے میں گر پڑوں گا اور اپنے رب کی ایسی تعریفیں کروں گا جو نہ مجھ سے پہلے کسی نے کیں اور نہ میرے بعد کوئی کرے گا، پھر اللہ فرمائے گا: اپنا سر اٹھائیے، کہیے آپ کی بات سنی جائے گی، مانگیے آپ کو دیا جائے گا، سفارش کیجئے آپ کی سفارش قبول کی جائے گی، میں عرض کروں گا: اے پروردگار! میری امت، میری امت، کہا جائے گا: جس کے دل میں جو کے دانے کے برابر بھی ایمان ہو اسے (جہنم سے) نکال لیجئے، چنانچہ میں انہیں نکال لوں گا، پھر میں سجدے میں گر پڑوں گا اور اللہ کی ایسی تعریفیں کروں گا جو نہ مجھ سے پہلے کسی نے کیں اور نہ میرے بعد کوئی کرے گا، پھر مجھ سے کہا جائے گا: اپنا سر اٹھائیے، مانگیے آپ کو دیا جائے گا، سفارش کیجئے آپ کی سفارش قبول کی جائے گی، میں عرض کروں گا: اے پروردگار! میری امت، میری امت، کہا جائے گا: جس کے دل میں گندم کے دانے کے برابر بھی ایمان ہو اسے نکال لیجئے، چنانچہ میں انہیں نکال لوں گا، پھر میں سجدے میں گر پڑوں گا اور اسی طرح کہوں گا، تو کہا جائے گا: جس کے دل میں ایک ذرے کے برابر بھی ایمان ہو اسے نکال لیجئے، چنانچہ میں انہیں نکال لوں گا۔“

حوالہ حدیث مسند احمد / مسند المكثرين من الصحابة / حدیث: 13590
درجۂ حدیث حکم دارالسلام: إسناده صحيح، خ: 4476، م: 193