مسند احمد — حدیث نمبر 13484
مسنَد اَنَسِ بنِ مَالِك رَضِیَ اللَّه عَنه
حدیث نمبر: 13484
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ أَبِي الْعَبَّاسِ ، حَدَّثَنَا أَبُو أُوَيْسٍ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ أَخِيهِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُسْلِمٍ ، أَنَّهُ سَمِعَ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ ، يَقُولُ : إِنَّ رَجُلًا سَأَلَ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنِ الْكَوْثَرِ ، فَذَكَرَهُ ، إِلَّا أَنَّهُ قَالَ : " أَكَلَتُهَا أَنْعَمُ مِنْهَا " .مولانا ظفر اقبال
حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ ایک آدمی نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے کوثر کے بارے میں پوچھا، پھر راوی نے (کوثر والی) حدیث ذکر کی، البتہ اس میں یہ ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ان (پرندوں) کو کھانے والے ان سے بھی زیادہ ناز و نعمت والے ہوں گے۔“