مسند احمد — حدیث نمبر 13447
مسنَد اَنَسِ بنِ مَالِك رَضِیَ اللَّه عَنه
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَهَّابِ ، حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ أَبِي عَرُوبَةَ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ " دَخَلَ نَخْلًا لِبَنِي النَّجَّارِ ، فَسَمِعَ صَوْتًا ، فَفَزِعَ ، فَقَالَ : مَنْ أَصْحَابُ هَذِهِ الْقُبُورِ ؟ قَالُوا : يَا نَبِيَّ اللَّهِ ، نَاسٌ مَاتُوا فِي الْجَاهِلِيَّةِ ، قَالَ : " تَعَوَّذُوا بِاللَّهِ مِنْ عَذَابِ الْقَبْرِ ، وَعَذَابِ النَّارِ ، وَفِتْنَةِ الدَّجَّالِ " ، قَالُوا : وَمَا ذَاكَ يَا رَسُولَ اللَّهِ ؟ قَالَ : " إِنَّ هَذِهِ الْأُمَّةَ تُبْتَلَى فِي قُبُورِهَا ، فَإِنَّ الْمُؤْمِنَ إِذَا وُضِعَ فِي قَبْرِهِ ، أَتَاهُ مَلَكٌ ، فَسَأَلَهُ : مَا كُنْتَ تَعْبُدُ ؟ فَإِنِ اللَّهُ هَدَاهُ ، قَالَ : كُنْتُ أَعْبُدُ اللَّهَ ، فَيُقَالُ لَهُ : مَا كُنْتَ تَقُولُ فِي هَذَا الرَّجُلِ ؟ قَالَ : فَيَقُولُ : هُوَ عَبْدُ اللَّهِ وَرَسُولُهُ ، قَالَ : فَمَا يُسْأَلُ عَنْ شَيْءٍ غَيْرَهَا ، قَالَ : فَيُنْطَلَقُ بِهِ إِلَى بَيْتٍ كَانَ لَهُ فِي النَّارِ ، فَيُقَالُ لَهُ : هَذَا بَيْتُكَ كَانَ فِي النَّارِ ، وَلَكِنَّ اللَّهَ عَصَمَكَ وَرَحِمَكَ ، فَأَبْدَلَكَ بِهِ بَيْتًا فِي الْجَنَّةِ ، فَيَقُولُ : دَعُونِي حَتَّى أَذْهَبَ فَأُبَشِّرَ أَهْلِي ، فَيُقَالُ لَهُ : اسْكُنْ ، وَإِنَّ الْكَافِرَ إِذَا وُضِعَ فِي قَبْرِهِ ، أَتَاهُ مَلَكٌ ، فَيَقُولُ لَهُ : مَا كُنْتَ تَقُولُ فِي هَذَا الرَّجُلِ ؟ فَيَقُولُ : كُنْتُ أَقُولُ مَا يَقُولُ النَّاسُ . فَيَضْرِبُهُ بِمِطْرَاقٍ مِنْ حَدِيدٍ بَيْنَ أُذُنَيْهِ ، فَيَصِيحُ صَيْحَةً فَيَسْمَعُهَا الْخَلْقُ غَيْرَ الثَّقَلَيْنِ " .حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم بنو نجار کے کھجوروں کے ایک باغ میں داخل ہوئے تو ایک آواز سن کر گھبرا گئے اور پوچھا: ”ان قبروں والے کون ہیں؟“ لوگوں نے عرض کیا: اے اللہ کے نبی! یہ کچھ لوگ ہیں جو زمانہ جاہلیت میں مر گئے تھے، نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”عذاب قبر، عذاب جہنم اور فتنہ دجال سے اللہ کی پناہ مانگا کرو“، صحابہ رضی اللہ عنہم نے پوچھا: یا رسول اللہ! اس کی کیا وجہ ہے؟ فرمایا: ”اس امت کو اس کی قبروں میں آزمایا جاتا ہے، چنانچہ مؤمن کو جب اس کی قبر میں رکھا جاتا ہے تو اس کے پاس ایک فرشتہ آ کر پوچھتا ہے: تم کس کی عبادت کرتے تھے؟ اگر اللہ نے اسے ہدایت دی ہو تو وہ کہتا ہے: میں اللہ کی عبادت کرتا تھا، پھر اس سے پوچھا جاتا ہے: تم اس آدمی کے بارے میں کیا کہتے تھے؟ وہ کہتا ہے: وہ اللہ کے بندے اور اس کے رسول ہیں، پھر اس سے اس کے علاوہ کسی چیز کے بارے میں نہیں پوچھا جاتا، پھر اسے جہنم میں اس کے ایک گھر کی طرف لے جایا جاتا ہے اور اس سے کہا جاتا ہے: یہ جہنم میں تمہارا گھر تھا، لیکن اللہ نے تمہیں بچا لیا اور تم پر رحم فرمایا اور اس کے بدلے تمہیں جنت میں ایک گھر دے دیا، وہ کہتا ہے: مجھے چھوڑ دو تاکہ میں جا کر اپنے گھر والوں کو خوشخبری سنا دوں، اس سے کہا جاتا ہے: یہیں ٹھہرے رہو۔ اور کافر کو جب اس کی قبر میں رکھا جاتا ہے تو اس کے پاس ایک فرشتہ آ کر کہتا ہے: تم اس آدمی کے بارے میں کیا کہتے تھے؟ وہ کہتا ہے: میں وہی کہتا تھا جو لوگ کہتے تھے، تو وہ فرشتہ لوہے کے ایک ہتھوڑے سے اس کے دونوں کانوں کے درمیان ضرب لگاتا ہے جس سے وہ اتنی زور سے چیختا ہے کہ جن و انس کے علاوہ ساری مخلوق اس کی آواز سنتی ہے۔“